ہم نے عوام کی زندگی میں آسانی کیلئے کچھ نہیں کیا ، وفاقی وزیر شبلی فرازکا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہم نے ایک طرف ایٹم بم بنا لیا لیکن عوام کی زندگی میں آسانی کے لیے کچھ نہیں کیا، ملک میں ترقی خوشحالی اور معیار زندگی بلند کرنا ہے تو سائنس کے میدان میں آگے آنا ہوگا۔ ورلڈ سائنس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سائنس سے متعلق ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے، کیا وجہ ہے کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہ گئے، اگر ملک میں

ترقی خوشحالی اور معیار زندگی بلند کرنا ہے تو سائنس کے میدان میں اگے آنا ہوگا، سائنس کی وجہ سے انسانوں کو فائدہ پہنچانا ضروری ہے، جتنی ریسرچ ہوئی ہے لیکن نتائج اتنے نہیں ملے، ریسرچ برائے ریسرچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملک میں کلچر ہی نہیں ہے، حالیہ مثال الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے جسے قبول نہیں کیا جارہا، اپوزیشن ای وی ایم کے قریب جانے سے بھی ڈرتی ہے، ہم نے ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ترقی دینی ہے اس سوچ کو توڑنا ہے، ہم نماز پڑھتے ہیں لیکن ہمیں معنی نہیں آتے، اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانی کی ضرورت ہے، گفتار اور عمل کے غازی میں فرق پیدا کرنا ہے۔

Recent Posts

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

8 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

26 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

43 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

52 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

55 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

1 hour ago