ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے . دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی ممکنہ پیشی کے پیشِ نظر سپریم کورٹ آف پاکستان کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی . وزیرِ اعظم عمران خان کا سیکیورٹی اسٹاف سپریم کورٹ پہنچ گیا . وزیرِ اعظم کے سیکیورٹی اسٹاف نے داخلی دروازوں پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا . . .
(قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے سانحۂ اے پی ایس از خود نوٹس کیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے .
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیرِ اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دے دیا .
متعلقہ خبریں