میرے ’فارمولاون‘ والے بلنڈر سے پورے پاکستان کی جنرل نالج میں اضافہ ہوا، ندا یاسر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ’فارمولا ون‘ ویڈیو کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے اس بلنڈر سے پورے پاکستان کی جنرل نالج میں اضافہ ہوا۔حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ندا یاسر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے۔اس ویڈیو میں ندا یاسر نے کہا ہے کہ ’انہیں اب پتہ چل گیا ہے کہ فارمولا ون کیا ہوتا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کے اس بلنڈر سے فائدہ ہوا کہ بہت سارے لوگ جن کو نہیں پتا تھا ان کو بھی چل گیا۔‘انہوں نے کہا کہ’بہت ساری نانیاں ، دادیاں، پھوپیاں ، چاچیاں جو انہیں بہت محبت سے دیکھتی ہیں انہیں بھی پتا چل گیا کہ فارمولا ون کیا ہوتا ہے۔‘
ندا یاسر نے خود پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ندا یاسر اپنے مارننگ شو کی ایک پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔
اس وائرل ویڈیو کلپ میں ندا کو نسٹ ( NUST ) یونیورسٹی کے طلباء سے کچھ سوالات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے ایک فارمولا 1 ریسنگ کار بنائی اور طلباء کو ان کی اس شاندار کامیابی پر ندا یاسر کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا تھا۔
ندا یاسر کو ویڈیو میں طلباء سے چند سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔