چھیا چھیا گرل ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کیوں لی ۔۔۔ ؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی فلم ساز ، پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان سے ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا نے طلاق کیوں لی ، وجوہات سامنے آگئیں ۔ اداکار ارباز خان اور چھیا چھیا گرل ملائکہ اروڑا کی شادی کے انیس سال بعد طلاق کی خبروں نے مداحوں کو حیران کردیا تھا ۔


تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی فنکار جوڑی کی شادی 1998 میں ہوئی اور سال 2017 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں 19 سالہ رفاقت میں دونوں ایک بیٹے ارہان خان کے والدین بھی بنے لیکن اس اچانک طلاق کی وجوہات اب سامنے آئی ہیں کیونکہ دونوں کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی میڈیا پر انہوں نے طلاق کے حوالے سے کوئی بات کی تھی ۔

طلاق کے کئی سال بعد ایک بھارتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان کو ان کی بیوفائی کی بناء پر چھوڑا تھا کیونکہ وہ ملائکہ اروڑا سے دور رہنے لگے تھے ۔بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ارباز خان ملائکہ اروڑا کی بجائے اپنی گرل فرینڈ جارجیا کے ساتھ راہ ورسم بڑھانے اور مستقبل کے خواب دیکھنے لگ گئے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ۔

بھارتی اخبار کا دعویٰ اس وقت سچ ہوتا نظر آیا جب ارباز خان اور ان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی مالدیپ میں ایک ساتھ نظر آئے ۔

ذرائع کے مطابق ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منانے گئے ہوئے ہیں ۔ ارباز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دونوں کو خاصے رومانٹک موڈ میں ایکدوسرے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی مستقبل قریب میں شادی کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ ارباز خان اور جارجیا اس وقت کئی پراجیکٹس پر اکٹھے کام بھی کررہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اداکار جوڑا اپنے پراجیکٹس جلد مکمل کرکے نئے سال میں شادی کی پلاننگ کررہے ہیں ۔