بزرگ خاتون کی وزیراعظم کے قریب پہنچنے کی کوشش۔۔سیکیورٹی اہلکاروں نے دور ہٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ آرمی پبلک سکول از خود نوٹس پر سماعت لواحقین کی وزیراعظم کو گھیرنے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول ازخود نوٹس کے موقع پر بچوں کے لواحقین نے وزیراعظم کے قریب جانے پر سیکیورٹی نے انہیں دوڑ ہٹا دیا۔ ایک بزرگ خاتون کی وزیراعظم کے گریبان تک ہاتھ بڑھانے کی کوشش بھی کی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو پکڑ کر وزیراعظم سے دو ر ہٹا دیا۔ لواحقین کو دھکا لگنے کے بعد وزیر اعظم کمرہ عدالت میں کرسی پر بیٹھ گئے۔

دوسری جانب چیف جسٹس نےسانحہ اے پی سی کی سماعت کے دوران وزیراعظم کو لواحقین سے مل کر رپورٹ دینے کا حکم دیدیا ہے۔ حکومت 4 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائے۔سانحہ آرمی پبلک سکول شہدا کیساتھ مل بیٹھ کر رپورٹ تیار کرے۔حکومت سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث افراد کیخلاف مثبت اقدام اٹھائے۔ وزیر اعظم کی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی، سپریم کورٹ کی گزشتہ حکمنامہ پر عملدرآمد کی ہدایت،کیس کی سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی۔