ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے، ینگ ڈاکٹرز کمیٹی کے ساتھ کھلے دل سے بات کریں، ڈاکٹروں کے مسائل خلوص نیت سے حل کرنا چاہتے ہیں . وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں انہیں سڑکوں پر نہیں ہسپتالوں میں ڈیوٹی پر ہونا چاہیے، اگر ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے کسی کی جان چلی گئی تو اسکا ازالہ ممکن نہیں، ڈاکٹر معاشرے کا نہایت قابل احترام طبقہ ہیں، دھرنے اور ہڑتالیں ڈاکٹروں کو زیب نہیں دیتیں، معزز عدالت عالیہ نے بھی ڈاکٹروں کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، امید ہے کہ حکومتی یقین دہانی اور عدالتی حکم کی روشنی میں وائے ڈی اے ہڑتال ختم کر دے گی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں، انہیں سڑکوں پر نہیں بلکہ ہسپتال میں ہونا چاہیے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ڈاکٹروں کے مطالبات منظور ہیں، مسائل کے لیے بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنا دی . وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنی نئی حکومت کی پالیسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے اور مسائل کے حل کے لیے تیار ہے .
متعلقہ خبریں