بیٹا کرکٹ کھیلنے گیا مگر پھر ۔۔ جانیں کراچی کے نوجوان کے بارے میں جو میچ کے دوران انتقال کر گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کھیل ہر ایک کو پسند ہوتا ہے، اور کرکٹ کا جنون تو سر چڑھ کر بولتا ہے . لیکن اکثر یہ جنون جان کو بھی نقصان پہنچا دیتا ہے .

ہم آج ایسی ہی ایک خبر لے کر آئے جس میںآپ کو کراچی کے ایک نوجوان کے بارے میں بتائیں گے . کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان روڈ پر کرکٹ کھیلتا ہوا رکشے کی زد میں آ گیا اور انتقال کر گیا . کراچی کا کاشف انصاری ہفتہ کے روز کرکٹ کھیلنے نکلا تھا مگر پھر گھر نہ لوٹا . کاشف کو کرکٹ سے بے حد لگاؤ تھا، یہی وجہ تھی کہ کاشف نائٹ میچ کے دوران روڈ پر گیند کو کیچ کرنے کے چکر میں رکشے کی زد میں آگیا اور جاںبر نہ ہو سکا . رکشہ سے کاشف اس طرح ٹکرایا تھا کہ رکشہ بھی ہل گیا تھا، کاشف بال کو کیچ کرنے کی جستجو میں تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ روڈ پر ٹریفک کو دیکھ نہیں پایا اور رکشہ سے ٹکرا گیا . کاشف کے گھر والے کہتے ہیں کہ کاشف کے سر پر لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی . فیملی کا کہنا تھا کہ کاشف کے دو آپریشن ہوئے ڈاکٹرز نے بھی تسلی دی کہ کاشف کی حالت میں بہتری آ رہی ہے، مگر وہ نہیں بچ سکا . والد کہتے ہیں کہ آج میرا بچہ گیا ہے کل کو کسی دوسرے کا بچہ بھی جا سکتا ہے، اسی لیے حکومت لڑکوں کے لیے گراؤںڈ مختص کرے . میں نہیں چاہتا کل کو کوئی اور باپ اپنے بیٹے کے جنازے کو کندھا دے . . .

متعلقہ خبریں