جن پارٹیوں اور نمائندوں نے عوام کے حقوق پر سودا بازی کی ہے وہ تاریخ میں جوابدہ ہوں گے، پشتونخواملی عوامی پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی اکابرین نے ہمیشہ اصولی اور جمہوری موقف پر سیاست کی ہے ، قومی ، سیاسی ، جمہوری تحریکوں میں پشتونخوامیپ اور اس کی قیادت کی سیاست اور موقف تمام جمہوری عوام کے لیے مشعل راہ ثابت ہوئی ہے۔ ، جن پارٹیوں اور نمائندوں نے عوام کے حقوق پر سودا بازی کی ہے وہ تاریخ میںجوابدہ ہوں گے، ظلم وجبر استحصال سے مکمل نجات اورقومی برابری، جمہوریت ،سماجی انصاف، امن وترقی ، آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری صرف سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ممکن ہے، شہدا شکاگو نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے دنیا بھر کے محنت کش طبقات کے حقوق کیلئے قوانین بنانے کی بنیاد فراہم کی،
آج مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے 1886شکاگو کے شہدا کے پر افتخار اور لازوال قربانیوں اور جدوجہد پر انہیں زبردست خراج عقید ت پیش کرتے ہیں اور اُن تمام انسانوں جو اجرت ، محنت مشقت کاکام کرتے ہوئے ہر بوجھ اپنے کندھوں پر لیکر اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کماتے ہیں حالیہ سخت ترین مہنگائی کو مد نظر رکھ کر ان کے لیے بنیادی ضروریات ، سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ آج کے دن کے حوالے سے بدقسمتی یہ ہے کہ پشتون عوام پر ملک بھر میں تجارت ، روزگار کے دروازے بند کئے گئے ہیں اور اسکی منصوبہ بندی کرنے والے کسی صورت پشتون عوام اور ملک کے خیر خواہ نہیں۔ کوئٹہ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں ،کیسکو بجلی کے حوالے سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے ۔ شہر میں چوری ڈکیتی ، منشیات فروشی میں ملوث جرائم پیشہ عناصر مکمل آزاد اور پولیس کی جانب سے انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ شہریوں کی جان ومال محفوظ نہیں رہی ، گن پوائنٹ پر شہریوں کو زخمی اور قتل کردیا جاتا ہے ۔
کوئٹہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ، مختلف علاقوں میں ٹیوب ویلز کی بندش، خرابی ، غیر فعالیت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم اور ٹینکرز مافیا کے رحم وکرم پر ہیں۔ پارٹی کارکن اپنی تنظیمی فعالیتوں کو دوبالا کرتے ہوئے ہر سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور کوشاں رہے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ہر جمہوری تحریک کا حصہ رہ کر اس میں صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ ملک کو چلانے کا جو بیانیہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے پیش کیا اورخان شہید کی شہادت کے بعد محمود خان اچکزئی جن جمہوری نکات پر عملدرآمد کی تجویز پیش کرتے رہے ہیں انہی پر عملدرآمد سے ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرسکے گا اور یہی ملک کے چلانے کی واحد راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کے اجلاس سے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری منان خان بڑیچ، ضلع ایگزیکٹیو کے رکن ارباب نصراللہ خان کاسی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اوراجلاس کو یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے منسوب کیا ۔ اجلاس میں پارٹی کے صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حفیظ ترین ، ضلع سینئر معاونین ، ضلع ایگزیکٹیوز کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ایگزیکٹیوز ،تحصیل صدر ، تحصیل کچلاک ، تحصیل سریاب اور تحصیل سٹی کے رہنمائوں نے اپنی تنظیمی سیاسی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ جس کا تنقیدی جائزہ لیا گیا اور مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس کے ایجنڈے میں ضلع کوئٹہ کے سطح پر تنظیمی فعالیت کو مضبوط بنانے کے لیے ابتدائی ، علاقائی ، تحصیلوں کے اجلاسوں کے انعقاد پر زور دیا گیا اور تمام تحصیلوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد سے جلد اپنے علاقائی یونٹس کے کانفرنسز (انتخابات) کو جمہوری انداز میں پائے تکمیل تک پہنچائیں۔ مقررین نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں صوبے کے مختلف اضلاع کے شہری آباد ہیں اور یہاں کے مسائل اس وقت گھمبیر ہوچکے ہیں ، تعلیم ، صحت ، زراعت ، آبنوشی ، تجارت سمیت ہر شعبہ زندگی میں عوام مسائل سے دوچار ہیں اور انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ فارم47کی حکومت کے بلند بانگ دعویں محض اخباری بیانات ، لاکھوں روپے کے جھوٹ پر مبنی اشتہارات تک محدود ہیں ۔ جبکہ برسرزمین عوام کو کسی بھی شعبہ میں فائدہ نہیں پہنچایا گیا ۔ آج بھی زمیندار، تاجر، مزور، اساتذہ ، م…