عوام کیلئے خوشخبری! سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر لینے کا موقع، مکمل پلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے “یو بی ایل ڈرائیو” اسکیم کے تحت سوزوکی سوئفٹ گاڑی کے لیے آسان ماہانہ اقساط پر مبنی مالیاتی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے صارفین مختلف ماڈلز کی سوزوکی سوئفٹ گاڑی قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پیشکش میں سوزوکی سوئفٹ کے درج ذیل تین ماڈلز شامل ہیں:
1۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل
کل قیمت: 43 لاکھ 36 ہزار روپے
پیشگی ادائیگی (ڈاؤن پیمنٹ): 13 لاکھ 44 ہزار روپے
فنانسنگ رقم: 29 لاکھ 91 ہزار 840 روپے
ماہانہ قسط (مقررہ شرح 14اعشاریہ 5 فیصد): 1 لاکھ 2 ہزار 982 روپے
اختتامی ادائیگی 14اعشاریہ 5 فیصد کے حساب سے: 69 ہزار 567 روپے
2۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی (آٹومیٹک)
کل قیمت: 45 لاکھ 60 ہزار روپے
پیشگی ادائیگی: 15 لاکھ 96 ہزار روپے
فنانسنگ رقم: 29 لاکھ 64 ہزار روپے
ماہانہ قسط: 1 لاکھ 2 ہزار 23 روپے
اختتامی ادائیگی: 68 ہزار 919 روپے
3۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی (آٹومیٹک، اعلیٰ ماڈل)
کل قیمت: 47 لاکھ 19 ہزار روپے
پیشگی ادائیگی: 17 لاکھ 46 ہزار 30 روپے
فنانسنگ رقم: 29 لاکھ 72 ہزار 970 روپے
ماہانہ قسط: 1 لاکھ 2 ہزار 332 روپے
اختتامی ادائیگی: 69 ہزار 128 روپے
یہ سہولت ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے جو کم ماہانہ ادائیگی کے ذریعے اپنی پسندیدہ گاڑی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ اختتامی قسط کے ذریعے گاڑی کی مکمل ملکیت حاصل کی جا سکتی ہے۔