حلفیہ کہتا ہوں معاہدے کا علم نہیں معاہدے سے متعلق کہا جب لفافہ کھلے گا، اس میں کیا معاہدہ ہوا ہے،سامنے آ جائے گا، مجھے نہیں معلوم اس میں کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے میں مذاکرات کا حامی ہوں، ٹی ایل پی سے بھی مذاکرات کا حامی تھا،میں خون خرابہ نہیں چاہتا۔یہ بات شیخ رشید نے راولپنڈی کے ڈھوک منگٹال میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں عبدالقدیر خان بلاک کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ پہلے معاہدے میں شامل تھا اس پر آج بھی قائم ہوں۔ٹی ایل پی سے ہوئے معاہدے سے متعلق کہا جب لفافہ کھلے گا اس میں کیا معاہدہ ہوا ہے، سامنے آ جائے گا، مجھے نہیں معلوم اس میں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیشن آگے چلا گیا۔اچھی بات ہے ، موسم کے ساتھ سیاست میں بھی تبدیلی آتی ہے۔

عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،اپوزیشن ساڑھے تین سال سے پھنسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب انسان ہوں کہ جو میری خواہش تھی پوری ہوئی۔سخت معاشی بحران میں بھی 3 ویمن یونیورسٹیز بنائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ غربت ختم کرنی ہے تو ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔20 سال کی منصوبہ بندی کی ہے۔راولپنڈی میں 60 تعلیمی ادارے بنائے پیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے گلے شکوے ہیں۔جس کے بحوالے اسے اسپیکر صاحب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اپوزیشن میں ایک مرتبہ پھر درپردہ رابطوں سے فضا بہتر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان درپردہ رابطے ہیں ،قانون سازی کے لئے بلایا جانے والا اجلاس موخر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کا تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو حکم نامہ موصول نہ ہوا ، حکومت یکطرفہ قانون سازی نہ کرے تو اپوزیشن تعاون کے لیے تیار ہے، مشترکہ اجلاس موخر کرنے میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر تحفظات ہیں۔

WhatsApp
Get Alert