بھارتی میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے بيان ميں كها هے كه بھارتی میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بھارت کی جانب سے میزائل حملے کھلی جارحیت ہے۔ میزائل حملے علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے مزيد كها كه بلوچستان کے عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے۔بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر کمزور نہیں۔افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور الحمدللہ دے رہی ہیں۔