واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ، کمپنی نے بڑی مشکل کو حل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ کمپنی نے اپنے یوزرز کی بڑی مشکل کو حل کر دیا ہے . ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے وہ صارفین جو یہ ایپ آئی فون پر استعمال کر رہے تھے ان کو ایک بڑی پریشانی کا سامنا تھا کہ وہ جب واٹس ایپ چیٹ ونڈو کھولتے تو وہ ایک نئے انداز کے ساتھ نظر آتی تھی .

یہ پریشانی ویسے تو ہے بہت معمولی سی مگر یہ کچھ صارفین کے لیے سر کا درد بن چکی تھی جس کے باعث انہوں نے کمپنی میں شکایات بھی درج کروائیں . اپنے صارفین کی پریشانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے 2.21.220 ورژن والوں کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ سال واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی جس کو پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد متبادل کے طور پر ٹیلی گرام، بپ، سنگلز پر اکاؤنٹ بنائے . صارفین کی بےحد تنقید اور دباؤ کے بعد واٹس ایپ کمپنی نے اس پالیسی کو واپس لیا اور پھر صارفین کی توجہ دوبارہ سے حاصل کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا . . .

متعلقہ خبریں