برٹش کونسل نے امیدواروں کی حفاظت کے پیش نظر امتحانات منسوخ کر دئیے،لاہور میں او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ

امیدواروں کی حفاظت کے پیش نظرامتحانات منسوخ کرنے فیصلہ کیا گیا، اعلامیہ


اسلام آباد،لاہور (قدرت روزنامہ)برٹش کونسل پاکستان کا امیدواروں کی حفاظت کے پیش نظر امتحانات منسوخ کر دئیے جبکہ لاہو ر میں او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ ہوگئے ۔ جاری اعلامیے کے مطابق لاہور کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جمعرات کو ہونے والے متعلقہ بورڈز کے تمام امتحانات منسوخ کردئیے۔برٹش کونسل پاکستان کے اعلامیے کے مطابق امیدواروں کی حفاظت کے پیش نظر امتحانات منسوخ کرنے فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برٹش کونسل پاکستان نے تمام امتحانات کے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔برٹش کونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جمعرات کو ہونے والے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے تاہم تازہ صورتحال کے بعد کونسل نے امتخانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ دریں اثناء کیمبرج کے او اور اے لیول کے جمعرات کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردئیے گئے۔لاہور میں سیکیورٹی حالات اور بھارتی ڈرون حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر جمعرات کو دوپہر 2 بجے ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ ہوگئے۔تاہم کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں امتحانات معمول کے مطابق منعقد ہوئے ۔