سلمان خان کی نئی فلم ’ انتم‘ کی نئی اداکارہ ماہیما مکوانا نے 10 سال کی عمر میں کام شروع کر دیا تھا لیکن کیوں؟ درد بھری کہانی سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) سلمان خان کی فلم انتم میں اہم کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی نئی اداکارہ ماہیما مکوانا نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے صرف دس برس کی عمر میں ملازمت کا آغاز کیا اور وہ گھر کیلئے کمانے والی واحد رکن تھیں۔ ان کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ صرف 5 ماہ کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ماہیما مکوانا نے اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا اور اب انتم کے ذریعے وہ اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو مین ماہیما کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے صرف دس برس کی عمر میں آڈیشن دینا شروع کیا اور انھیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ میرا اپنا سفر تھا، جو کہ بہت مشکل تھا لیکن میری نگاہیں اپنے مقاصد پر مرکوز تھیں اور معلوم تھا کہ میں ایک دن بڑی اسکرین پر ضرور جلوہ گر ہوں گی۔

WhatsApp
Get Alert