بھارت اپنی حرکتوں سے بازنہ آیا، بولاری ائیربیس پرحملہ ،اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت کتنے افراد شہیدہوگئے ،افسوسناک خبر

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) بھارت کی جانب سے پاکستان میں حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ،جوان نجیب سلطان ،فاروق احمدسمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ہے جسے پاکستان ہر سطح پر بے نقاب کرے گا۔