آج اور کل آندھی، جھکڑ، ژالہ باری،گرج چمک اور تیز،موسلادھار بار ش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 اور 12مئی کے دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری،گرج چمک اور تیز،موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم شمال، مشرقی، جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا اور بالائی، وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں،آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش، ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اورجنو بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔