سمیع رشید نے سحر حیات سے علیٰحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر و اداکارہ سحر حیات کے شوہر سمیع رشید نے سوشل میڈیا پر اہلیہ سے علیٰحدگی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کردیا۔
سمیع رشید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا اور کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں، میں اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتا تھا مگر مجھے اب کچھ باتوں کو واضح کرنا پڑ رہا ہے۔ٹک ٹاکر و مواد تخلیق کار کا کہنا ہے کہ ہماری زندگی میں آج کل بہت مسائل آئے ہوئے، وہ مسائل اتنے بڑے نہیں ہیں مگر انہیں سوشل میڈیا کے دور کی وجہ سے بڑا بنادیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ شادی کے بعد میں نے بہت مشکل دن گزارے یا میں چین نہیں لے سکا، میں یہ بھی نہیں کہوں گا سحر جھوٹ بول رہی ہے یا کچھ غلط کہہ رہی ہے۔سمیع رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ سحر حیات میری بیوی ہے اور میرے نکاح میں رہے گی، میری طرف سے کبھی رشتہ توڑنے کی بات نہیں ہوگی۔
سحر حیات نے سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی کہا ہے میری طرف سے ایسا نہیں ہے۔سمیع رشید کا کہنا ہے کہ میں نے ایک ماہ سے اپنی بیٹی کو دیکھا تک نہیں ہے، صرف وی لاگ میں دیکھ رہا ہوں۔