باجوڑ: وزیراعظم کے مشیر ورکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا

باجوڑ(قدرت روزنامہ)پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں وزیراعظم کےمشیر و رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق دھماکے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہوگیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایم این اے گھر پر موجود نہیں تھے۔

دھماکے کے بعد ایم این اے مبارک زیب نے اپنےبیان میں کہا میرے گھر کے مین گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے
اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،ان بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میری حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انشاء اللہ اپنے شہید بھائی کے ویژن کو جاری رکھوں گا۔