بھارت کیخلاف فتح پر قوم متحد ، اتحاد برقرار رکھنے کیلئے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو ناگزیر قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پرپاکستانی قوم متحدہوچکی ہے، قومی اتحادکوبرقرار رکھنے کے لئے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرناناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں، ان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کوتقسیم کر نے کے مترادف ہوگا، انہیں فوری رہا کرنا چاہئے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت قوم کے اتحاد کے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے، جعلی حکومت کو قومی اتحاد کی خاطر فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بھارت کےخلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارت کے خلاف سوشل میڈیا کا محاذ کامیابی سے سنبھال رکھا تھا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کیا۔