جوہی چاولہ نے آریان خان کی سالگرہ پر کیا کام کرنے کا وعدہ کر لیا ؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے نام کے 500 درخت لگانے کا وعدہ کیا ہے۔جوہی چاولہ نے آریان خان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آریان کے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ سُہانا خان بھی موجود ہیں۔


اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، آریان! ان تمام سالوں میں ہماری خواہشات آپ کے لیے یکساں رہیں،میری دُعا ہے کہ آپ ہمیشہ محفوظ اور خوش رہیں۔جوہی چاولہ نے مزید لکھا کہ ’میں تُم سے بہت پیار کرتی ہوں۔اداکارہ نے آریان خان سے وعدہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے نام پر 500 درخت لگاؤں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔