بلوچستان میں شدید گرمی، 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان

بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت، محکمہ موسمیات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں، خصوصا بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔