ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی،دشمن کو جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ’’یومِ تشکر‘‘ کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔ میڈیا ہمارا فخر ہے ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمے دارانہ تھا۔

خیال رہے کہ معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا، افواجِ پاکستان کو قوم نے سلام پیش کرنے کیساتھ ساتھ زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

WhatsApp
Get Alert