تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ سکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تمباکو نوشی صحت کے لئے کبھی بھی بہتر تسلیم نہیں کی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز بھی اس عادت سے بعض رہنے کی ہدایت بار بار کرتے ہیں۔ لیکن انسان پھر بھی بعض نہیں آتا اور اس کو اپنی عادت بنا بیٹھتا ہے جو کہ اسکی صحت سے متعلق بہت سی پیچیدگیوں کا باعث بھی بن جاتی ہے۔اس حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد سلیپ اپنیا کا شکار ہوجاتے ہیں جو کہ انسانی جسم میں آکسیجن کی مقدار کو کم کرتا رہتا ہے۔
سلیپ اپنیا کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔سلیپ اپنیا کی شدت بڑھانے والے عناصر میں سے ایک نیند کے دوران آکسیجن کی سطح 90 فیصد سے زیادہ کم ہونا بھی ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر سیگریٹ کے ساتھ آکسیجن کی سطح میں خطرناک حد تک کمی کا امکان بڑھتا ہے۔ اگرچہ یہ تو معلوم تھا کہ اس عادت سے خون میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی ہے مگر تمباکو نوشی کا سلیپ اپنیا سے تعلق واضح نہیں تھا۔