انسٹاگرام نے 2 نئے فیچرز متعارف کرادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسٹاگرام، فیس بک کے بعد سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
انسٹاگرام کو منفرد بنانے اور اس کے استعمال میں مزید اضافہ کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام کی جانب سے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں ان میں سے ایک فیچر ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ہے اور دوسرا وائس ایفیکٹس نامی فیچر ہے۔
ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ہے جو ویڈیوز کے لیے روبوٹک وائس اوور کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس فیچر میں جب کوئی صارف اپنی ویڈیو پر ٹیکسٹ ٹائپ کرے گا تو اسے ایک آٹو جنریٹڈ وائس کی سہولت دستیاب ہوگی جو اس تحریر کو بلند آواز میں پڑھے گی۔
صارف کو ویڈیو کو پوسٹ کرنے سے پہلے 2 وائس آپشن دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ ریلز کے لیے وائس ایفیکٹس نامی فیچر کریٹیئرز کو اپنی آواز بدلنے کی سہولت فراہم کرے گا۔اس مقصد کے لیے انہیں متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے اور وہ اپنی آواز کو اپنی پسند کے مطابق بدل سکیں گے۔

Recent Posts

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

2 mins ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

14 mins ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

22 mins ago

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

4 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

4 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

4 hours ago