خضدار میں بچوں کی وین کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے كها هے كه بھارت ریاستی پالیسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔خضدار میں بچوں کی وین کو نشانہ بنانا انسانیت پر حملہ ہے۔بھارت بلوچستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت پھیلا رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت اس طرح کے بزدلانہ حملے کر رہا ہے۔بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزيد كها كه دہشتگردی کے ہر مظہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔پاکستانی قوم اور فوج بھارتی سازشوں کے خلاف متحد ہیں۔نرم اہداف پر حملے بھارت کی اخلاقی پستی ظاہر کرتے ہیں۔