معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور درندہ صفت سوچ کی عکاسی ہے، صادق خان اچکزئی
خضدار اسکول بس دھماکے پر شدید مذمت اور اظہارِ افسوس،مظلوم عوامی تحریک پاکستان مرکزی چیئرمین صادق خان اچکزئی کا بیان

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول بچوں کی بس پر ہونے والا دھماکہ ایک انسانیت سوز، وحشیانہ اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ مظلوم عوامی تحریک پاکستان اس بہیمانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
مرکزی چیئرمین جناب صادق خان اچکزئی صاحب نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور درندہ صفت سوچ کی عکاسی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ “ہم خضدار کے اس سانحے پر ہر دکھ زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے والدین کو صبرِ جمیل دے، اور زخمی بچوں کو جلد مکمل شفا عطا فرمائے۔”
مظلوم عوامی تحریک پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فوری طور پر اس حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرے۔
ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی و طبی امداد کی جائے۔
چیئرمین صادق خان اچکزئی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، صبر، اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے واقعات کے خلاف یک زبان ہو کر کھڑی ہو جائے۔