فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آپریشن بُنیان مرصوص اور معرکہ حق میں دلیرانہ قیادت اور دشمن کو شکست فاش دینے پر حکومت نے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو ترقی دے دی ہے۔

حکومت نے آرمی چیف کو ترقی دے کر انہیں فیلڈ مارشل تعینات کردیا ہے۔

فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟

فوج میں آرمی چیف فور اسٹار جنرل ہوتا ہے جبکہ فیلڈ مارشل کے رینک میں ایک اسٹار کا اضافہ ہوجاتا ہے، یعنی فائیو اسٹار ہوجاتے ہیں۔

فیلڈ مارشل فوج میں جنرل سے اوپرکا اعلیٰ اور سینئر ترین عہدہ ہے جو تاحیات رہتا ہے۔

حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا عہدہ غیر معمولی اور مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔

پاکستان میں کتنے فیلڈ مارشل گزرے؟

اس سے پہلے پاکستان میں ایوب خان واحد فیلڈ مارشل تھے۔ 1958 میں جنرل محمد ایوب خان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو 1959 میں صدارتی کابینہ نے انہیں 1959 میں فیلڈ مارشل بنانے کی منظوری دی تھی۔

Ayub Khan

حکومت کی جانب سے عہدہ ملنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلیے ایک نہیں بلکہ 7 عاصم منیر بھی قربان ہیں۔

انہوں نے اپنی ترقی اور عہدے کو شہدا، غازیوں اور جوانوں کے نام کردیا ہے۔