خضدار سکول وین پر بم حملہ تعلیم و انسانیت دشمنی کی انتہا ہے، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ و نیشنل پارٹی کےسربراہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ خضدار سکول وین پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔معصوم بچوں پر دہشتگرد حملہ انتہائی دلخراش و سفاکیت ہےسکول وین پر بم حملہ تعلیم و انسانیت دشمنی کی انتہا ہے۔دہشتگری کے اس بھیانک واقع نے انسانیت کی توئین کی۔اس انسانیت سوز سانحے نے ماؤں کے گود اجاڑ دئیے اور معصوم بچوں کی زندگیاں لی نیشنل پارٹی غم کی اس گھڑی میں والدین سمیت خاندان کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے