خضدار میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید محمد اقبال کی نماز جنازہ ادا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقہ خضدار میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید کمحمد اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
بلوچستان خضدار میں آرمی پبلک سکول بس پرحملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد اقبال خان کی نماز جنازہ میانوالی کے علاقہ ٹولا منگلی میں ادا کر دی گئی ہے۔
نمازجنازہ میں آرمی جوانوں افسران سول سوسائٹی،انجمن تاجران کے نمائندگان سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی‛‛شہید اہلکارمحمد اقبال کی وصیت کےمطابق شہید محمد اقبال کو کالاباغ کی مسجد گلزار مدینہ کے ساتھ قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس حملے میں تین بچے اور دو فوجی شہیدہوئے، انستالیس بچوں سمیت ترپن افراد زخمی ہیں،آٹھ بچوں کی حالت تشویشن بتائی جاتی ہے،آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گرد ریاست نےمیدان جنگ میں شکست کےبعد معصوم بچوں کو نشانہ بنایا،دہشت گردوں ،منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائےگا۔

WhatsApp
Get Alert