پی ایس ایل 10 کے فائنل ٹاکرے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا ، حسن نواز پاوں میں چوٹ کی وجہ سے ہسپتال منتقل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل ٹاکرے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، جارح مزاج بیٹر حسن نواز وارم اپ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حسن نواز کا وارم اپ سیشن کے دوران پاوں مڑ گیا، جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان اعظم خان نے حسن نواز کی انجری کے حوالے سے بتایا کہ ان کی چوٹ معمولی تھی، حسن نواز کی ایکسرے رپورٹس درست آئی ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں، وہ آج (اتوار کو) کھیلے جانیوالے فائنل کیلئے دستیاب ہونگے۔