رشتہ پکا گرل سامعہ حجاب کی چار نازیبا ویڈیوز لیک ؟سوشل میڈیا پر طوفان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر’’رشتہ پکا ‘‘کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر ’’سامعہ حجاب‘‘ ایک نئے تنازع کا مرکز بن گئی ہیں اور اس بار ایک دو نہیں بلکہ ان کی 4 نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ’’ایس کے 777‘‘ نے ایک تفصیلی ویڈیو میں اس اسکینڈل کے مختلف پہلوؤں کو بے نقاب کیا ہے جس میں مبینہ طور پر دھوکہ دہی، بلیک میلنگ، اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں یوٹیوبر کا دعویٰ ہے کہ سامعہ حجاب نے ’’رشتہ پکا‘‘ کے عنوان سے ایک شخص سے تعلقات قائم کیے، اسے شادی کا جھانسہ دے کر وقتاً فوقتاً 22 سے 23 لاکھ روپے تک کی رقوم حاصل کیں اور بعد ازاں ویڈیو کالز اور ذاتی ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کرنا شروع کیا۔
متاثرہ شخص نے بعد میں ثبوت اکھٹے کر کے یوٹیوبر کو فراہم کیے، جن میں متعدد ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز شامل ہیں۔
یوٹیوبر کے مطابق سامعہ نے نہ صرف پیسے بٹورے بلکہ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں مذکورہ شخص کے ساتھ وقت بھی گزارا۔ دعویٰ کیا گیا کہ سامعہ نے جسم فروشی جیسی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہونے کے اشارے دیے جس پر یوٹیوبر نے سخت الفاظ میں تنقید کی اور کہا کہ ’’حجاب کا لفظ اپنے نام سے ہٹا دیں کیونکہ یہ آپ کو زیب نہیں دیتا۔‘‘
مزید یہ الزام بھی سامنے آیا کہ سامعہ نے بعد ازاں ان ویڈیوز کو خود ہی لیک کیا تاکہ وہ گلوکار ’’عمیر اعوان‘‘ کے نئے گانے کو پروموٹ کر سکیں۔ ویڈیوز کی لیکنگ کو یوٹیوبر نے ایک سوچی سمجھی مارکیٹنگ چال قرار دیا تاکہ سوشل میڈیا پر ہائپ پیدا کی جا سکے۔
یوٹیوبر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سامعہ نے متاثرہ شخص کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست بھی جمع کروائی ہے لیکن ایس کے کا کہنا ہے کہ سامعہ کی ویڈیوز بالکل اصلی ہیں۔
اپنے وی لاگ کے آخر میں یوٹیوبر نے سامعہ کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ’’ایپلی کیشن واپس نہ لی‘‘ اور متاثرہ شخص کو رقم واپس نہ کی، تو مزید انکشافات بھی منظرعام پر لائے جائیں گے۔