شہریار منور نے نوازالدین صدیقی کے پاؤں کیوں چھوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی وائرل ویڈیو پر نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اس معاملے پر وضاحت پیش کردی ہے۔شہریار منور نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ ایک عام چٹ چیٹ سیشن تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ وہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی گفتگو سن رہے تھے، اور پھر ماہرہ نے ان سے گورو جی ( نوازالدین صدیقی )کے پاؤں چھونے کو کہاجبکہ نواز الدین صدیقی نے ایسا کرنے سے منع کیا‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت غیر منصفانہ روّیہ ہےکہ ایک اداکار کے طور پر آپ کو ہر وقت چوکنا رہنا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Actors and Actresses pk (@actors_and_actresses.pk)


شہریار منور نے کہا کہ ’کیا وہ اپنی نجی زندگی میں کسی بھی لمحے سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا‘۔اداکار نے بتایا کہ’ وہ سندھی ہیں اور پاؤں چھونا ان کی ثقافت ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’وہ اپنے والد، اپنے سینئر عاصم رضا اوہ نگاہ جی کے بھی پاؤں چھوتے ہیں‘۔
شہریار منور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ کسی نے یہ کلپ ایڈٹ کرکے اس پورے واقعے سے صرف اس خاص لمحے کو شیئر کرکے اسے منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی‘۔خیال رہے کہ شہریار منور کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک ویڈیو رواں ماہ نومبر کے آغاز میں وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔