کراچی سے اوکاڑہ جاتے ہوئے سولر پلیٹس سے بھرا کنٹینر سکھر کے قریب لوٹ لیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹوں سے بھرا کنٹینر دو روز بعد شکار پور ٹول پلاہ پر خالی کھڑا ہوا ملا۔
تاجر نے جمعے کے روز کراچی سے اوکاڑہ سولر پلیٹس سے بھرا ہوا کنٹینر روانہ کیا تھا جس میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 720 سولر پلیٹس موجود تھیں۔
ہفتے کی رات ڈرائیوروں کے موبائل فونز بند ہوگئے، پیر کو خبر ملی کہ ٹرالر شکار پور ٹول پلازہ پر کھڑا ہے، تاجر شکار پور پہنچا تو کنٹینر خالی ملا جبکہ ڈرائیور غائب تھے۔
واقعے کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، ڈرائیوروں کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ فوجداری ضلع شکار پور کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کا موبائل فون سندھ میں ضلع خیر پور کے گمبٹ کے مقام پر بند ہوا تھا، جہاں پر فون بند کیا گیا ہو اس مقام کو جائے وقوع سمجھا جائے گا اور مقدمہ بھی وہیں درج ہو گا۔