محمد رضوان نے اپنا تکیہ ہمیشہ ساتھ رکھنے کا راز بتا دیا
لاہور (قدرت روزنامہ) محمد رضوان اپنا تکیہ ہمیشہ ساتھ رکھنے کا رازکھول دیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کی گذشتہ دنوں ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس میں انھیں دبئی سے بنگلادیش سفر کے دوران تکیہ اٹھائے دیکھا گیا،اس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ بطور وکٹ کیپر مجھے ہمیشہ گردن میں مسئلہ رہتا ہے، وکٹ کیپنگ کے دوران ہیلمٹ پہننا اور اوپر نیچے بیٹھنا پڑتا ہے، بیٹنگ میں بھی ہیلمٹ پہننا ہوتا ہے، اس کی وجہ سے گردن بالکل سکڑ سی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں نے میڈی کیٹڈ تکیے کا بتایا، اس کی وجہ سے کافی سکون سے سو سکتا ہوں، اس لیے میں تکیہ اپنے ساتھ ہی رکھتا ہوں، میں ایک رات بھی اس کو مس نہیں کرنا چاہتا کہ اس لیے بیگ میں ڈال کر الگ سے نہیں بھجواتا بلکہ ہاتھ میں پکڑ کر لے جاتا ہوں، اس سے مجھے نیند پوری کرنے اور تازہ دم ہونے میں مدد ملتی ہے تو تھوڑی محنت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
