پنجاب

شہباز اور حمزہ کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے خلاف دو ریفرنسز اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت کے روبرو حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز ریفرنس میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔
نیب کے وکیل نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں 2 ریٹائرڈ ملازمین ہر تاریخ پر شہادت کے لیے پیش ہوتے ہیں۔عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں