گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 6 زخمی، ایک تشویشناک

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر سے کراچی جانے والی ملک برادر مسافر کوچ جمعرات کی شام رسملان گولڈن بیچ کے قریب ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 رسملان کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے اوتھل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔