سورا ب حملہ ‘ بھارتی میڈیابلوچستان دہشتگردی پر پھر جھوٹی خبریں چلاتارہا،منہ کی کھاناپڑگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سوراب کاکنٹرول !بھارتی میڈیا بلوچستان میں دہشتگردی پر دن بھر جھوٹی خبریں چلاتارہا تاہم اپنی ہی خبروں پریوٹرن لینا پڑگیا۔بھارتی میڈیا ایک بار پھر دہشتگردی کے واقعات پردن بھر شادیانے بجاتارہا۔ بلوچستان کے علاقے سوراب میں فنت الہندکے دہشتگردوں نے ناپاک حملے کیے۔اس دوران ایک بینک لوٹاگیا،سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پرحملے کیے گئے۔ ان حملوں کی فوٹیجزایک بار پھر سب سے پہلے بھارتی کنٹرولڈسوشل میڈیا اکائونٹس پرچلائی گئیں۔بعدازاں بھارتی میڈیا بھی سوراب کاکنٹرول سنبھالنے کے حوالے سے بے بنیاداورجھوٹی خبریں چلاتارہا۔ رات میں صورتحال واضح ہونے پر بھارتی چینلز کو یوٹرن لینا پڑگیا۔دہشتگردحملوں میں معصوم بچوں اور خواتین پر تشددکیاگیا، ایک افسرشہیدہوگیا۔مگر بھارتی میڈیا دہشتگرد حملوں کی مذمت کے بجائے الٹادن بھرشادیانے بجاتارہا۔ ان حملوں کی فوٹیجزسب سے پہلے بھارتی میڈیااور سوشل میڈیا پرچلائی جاتی رہیں۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا نے یہاں تک کہہ دیاکہ دہشتگرد بی ایل اے نے سوراب کاکنٹرول سنبھال لیاہے ۔اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا کراچی،اسلام آباد اورلاہورپربھارتی قبضے کی خبریں چلاکرہزیمت اٹھاچکا۔ایک بارپھربلوچستان پردہشتگرد بی ایل اے کے کنٹرول کی خبریں چلاکرعالمی ہزیمت کے اسباب پیداکررہاہے۔دہشتگردی کے واقعات کی پہلی خبربھارتی میڈیاسے نشرہوناثبوت ہے کہ بھارت دہشتگردی کی کھلی سرپرستی کررہاہے۔فتنالہند کے دہشتگرد سوراب کاکنٹرول تو نہ سنبھال سکے البتہ بلوچ روایات کے منافی اقدام اٹھابیٹھے۔بلوچستان بھر کے عوام نے ان حملوں کی مذمت کی ہے ۔ بلوچ عمائدین نے ان حملوں کو بلوچ روایات کے منافی عمل قرار دیاہے۔