جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آندھی اور بارش کی خطرناک پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے ا سلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں اور آزادکشمیر میں آندھی اور بارش کاسلسلہ آئندہ24گھنٹوں میں بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ راولپنڈی، اٹک، پوٹوھار سے مری، گلیات اور آزاد کشمیر تک پھیلنے کی توقع ہے۔اس موقع پر عوام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بارش اور گرد آلود ہواں کے موجودہ اسپیل میں انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔

ملک میں گزشتہ ہفتے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے گرمی کا روز ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا تاہم طوفانی ہوائوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا جبکہ متعددفیڈرزٹرپ کرگئے، سائن بورڈز اور درخت گرنے سے بجلی کی تاروں ،کھمبوں کو نقصان پہنچا۔