بارشوں کے دو طاقتور سلسلے برسنے کو تیار ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رواں ماہ بارشوں کا سلسلہ کب متوقع ہے اس سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق نومبر کے آخری دس دنوں میں یا دسمبر کے ابتدائی دنوں میں ایک سے دو مغربی سسٹم متوقع ہیں .

پاکستان کے مختلف شہروں میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش ہونے سے اسموگ کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے . پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 15 نومبر سے مزید ٹھنڈ ہوجائے گی جس کی وجہ سے صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کے زیادہ امکانات ہیں، اور اسی لیے سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں . اگلے دس دن کے دوران بلوچستان کے تمام شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا . ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللّہ، پنجگور ، آواران، شیرانی، سبی ہرنائی، مستونگ، نصیر آباد، جھل مگسی، لسبیلہ، بولان ، قلات، خضدار، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، موسیٰ خیل, جعفرآباد ، صحبت پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت °15 سے °20 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت منفی °02 سے °5 ڈگری سینٹی گریڈ رہیں گے . اس کے علاوہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں 15,16 کو دھند پڑنے کا امکان ہے . واضح رہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت °21 سے °24 ڈگری سینٹی گریڈ جب کے کم سے کم درجہ حرارت °10 سے °15 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا . . .

متعلقہ خبریں