ثانیہ مرزا اپنی بہن اور شعیب ملک سے کیوں متاثر ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی بہن انعم مرزا اور شوہر، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے متاثر ہوگئی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی35ویں سالگرہ کی تقریب کی چند خوبصورت تصاویر شیئرکی ہیں۔انہوں نے اپنی فیملی، قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور مبارکبادوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


انہوں نے اپنی 35 ویں سالگرہ دبئی میں قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ منائی اور اس موقع پر ان کے شوہر کرکٹر شعیب ملک اور بہن انعم مرزا انہیں سرپرائز کرنے میں کامیاب رہے۔اس بارے میں ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ’انہوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ بہت حیرت انگیز وقت گزارا، کچھ خاص لوگ یاد آئے۔
انہوں نے شعیب ملک اور انعم مرزا کابرتھ ڈے سرپرائز دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ وہ اس سرپرائز سے متاثر ہوئیں‘۔