ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے اسمبلی کی آمد جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے قبل ایوان کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کون لایا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔
خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز منظور کرانے کیلئے تحریک انصاف کا اتحادیوں پر کافی زیادہ انحصار ہے۔ دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔