شہریار منور کے نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے پر مداحوں کی شدید تنقید کے بعد اداکار نے جواب دیتے ہوئے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شہریار منور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھوئے تھے۔شہریا منور کے اس عمل پر انہیں لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔اب اداکار کی جانب سے مقبول فلمی ستارے نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی بات ملاحظہ کر رہے تھے، اور پھر ماہرہ خان نے ان سے گورو جی ( نوازالدین صدیقی ) کے پاؤں چھونے کو کہا جبکہ نواز الدین صدیقی نے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت غیر منصفانہ روّیہ ہے کہ ایک اداکار کے طور پر آپ کو ہر وقت چوکنا رہنا ہے۔شہریار منور نے کہا کہ کیا وہ اپنی نجی زندگی میں کسی بھی لمحے سے لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ یہ صرف ایک مذاق تھا۔اداکار نے بتایا کہ وہ سندھی ہیں اور پاؤں چھونا ان کی ثقافت ہے۔شہریار منور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے یہ کلپ ایڈٹ کرکے اس پورے واقعے سے صرف اس خاص لمحے کو شیئر کرکے اسے منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ شہریار منور کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک ویڈیو رواں ماہ نومبر کے آغاز میں وائرل ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Actors and Actresses pk (@actors_and_actresses.pk)