پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب، بجٹ اجلاس کے لئے سخت حکمت عملی بنانے کاعندیہ

پارلیمانی کمیٹی اجلاس بیرسٹر گوہراورعمرایوب اور زرتاج گل کی سربراہی میں ہوگا


لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ،تمام اراکین کو پارلیمانی کمیٹی میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی اجلاس بیرسٹر گوہراورعمرایوب اور زرتاج گل کی سربراہی میں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف نے بجٹ اجلاس کے لئے سخت حکمت عملی بنانے کاعندیہ دیا ہے۔