ہنہ اوڑک شعبان و دیگرپکنک پوائنٹس پر جانا ممنوع قرار، بولان میں رات کو قیام اور کیمپنگ پر مکمل پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پولیس نے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر علاقہ تھانہ ہنہ اوڑک کے حدود میں پکنک پوائنٹس ہنہ اوڑک ،سرہ غلہ، شعبان تک عوام الناس کی رسائی سختی سے منع ہے کسی بھی فرد یا گروہ کو تفریحی مقاصد کے لئے ان علاقوں میں جانا منع ہے لہذا ان پوائنٹس پر آنے سے اجتناب کریں۔دوسری جانبڈپٹی کمشنر کچھی کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق عیدالضحیٰ کے پر مسرت موقع پر مورخہ 6 تا 9 جون تک بولان کے تمام تفریحی مقامات پر رات کو قیام اور کیمپنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے عوام الناس ضلعی انتظامیہ کچھی کے ایڈوائزری پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے