زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ، بدبخت باپ نے 16سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پتوکی(قدرت روزنامہ) پتوکی میں زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ، حقیقی باپ نے 16سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کےمطابق پتوکی ناروکی ٹھٹھہ میں حقیقی باپ نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا پولیس نے ملزم کو پکڑ کر حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا – واقع کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی قصور میڈم کائنات تھانہ سٹی پتوکی پہنچ گئی واقع کی تحقیقات شروع کردیں- ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں زنا کاری، بد فعلی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے کو مل رہا ہے مگر ملزمان کو سزائیں نہ ہونے پر بڑی حد تک اضافہ ہو رہا ہے زیادہ تر ملزمان کے وارثان سیاسی اثر و سوخ کا استمال کرکے مدعیان کو چند پیسوں کا لالچ دیکر صلح کرلیتے ہیں لیکن ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے اور ملزمان کو کڑی سزا دلوانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے پرانی منڈی پتوکی ناروکی کے رہائشی شہباز نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو تحریری درخواست گزاری جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے چھوٹے بھائی شہزاد نے اپنی حقیقی بیٹی پندرہ سولہ سالہ عروج کے ساتھ زبردستی زنا کیا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس کڑی سزا دلوائی جائے اس واقع کی اطلاع ملتے اے ایس پی قصور میڈم کائنات پتوکی سٹی تھانہ پہنچیں جنہوں نے بچی کے ملزم باپ سے پوچھ گچھ کی اس کے بعد اے ایس پی قصور کائنات سرکاری ہسپتال پہنچیں جہاں پر انہوں نے متاثرہ بچی سے ملاقات کی اور پوچھ گچھ کی اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نوید بھٹی نے اے ایس پی قصور میڈم کائنات سے ملاقات کی اے ایس پی کائنات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں جلد ہی حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں گے اور ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پتوکی میں اس سے قبل ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آ چکا ہے- چند روز قبل پتوکی میں بدبخت باپ نے اپنی 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا- پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کے بعد پولیس نے بچی کو بازیاب کرا لیا- چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کے بعد بیورو کی ریسکیو ٹیم نے پتوکی میں کارروائی کر کے متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرالیا، لڑکی کی عمر 15 سال ہے، لڑکی کے والد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سارہ احمد کے مطابق ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کی بہن کو تحویل میں لے لیا، متاثرہ لڑکی نے والد کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو تحریری درخواست دی جس کے بعد پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔ بیورو کی چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Recent Posts

ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) 2روز قبل بشریٰ صغیر نامی حاملہ خاتون نے ڈیڑھ سالہ بچی کے…

4 mins ago

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی…

9 mins ago

سکولوں میں 9 مئی کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے کانوٹیفیکیشن جاری…

14 mins ago

مجھے انہوں نےپارٹی سے نکالا جنہیں ہم پارٹی میں لائے تھے: علی زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دوستوں نے دستخط…

20 mins ago

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

29 mins ago

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے…

35 mins ago