کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے، مولانا طارق جمیل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے۔ سوشل میڈیا کے آفیشل اکائونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے، نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندرونی تبلیغ والوں کی نا اہلی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔