کراچی میں مطلع ابرآلود، چند علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

شہر میں سمندری ہوائیں بحال، رفتار 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مطلع جذوی ابر آلود ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن معمار، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں بوندا بندی ہوئی۔
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں جن کی رفتار 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں صبح اور رات کے وقت بوندا باندی یا پھوار ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز بھی گارڈن، ناظم آباد، کریم آباد اور سہراب گوٹھ میں رات کے وقت بوندا باندی ہوئی تھی۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم،بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر، میرپورخاص، بدین اور ٹنڈو الہ یار میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert