ایران میں پاکستانی نوجوانوں کو بغیر تلاشی لیئے جانے دیاگیا، نوجوان خوشی سے نہال


تہران(قدرت روزنامہ)اسرائیل کے ایران پر حملے پر پاکستان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے ایران کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیلی اقدام کی مذمت کی جس پر ایران کی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور اب سڑکوں پر کھڑی ایرانی فوج بھی پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کر رہی ہے جس کا ثبوت ایک پاکستانی شہری نے ویڈیو بنا کر جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان بس میں سفر کر رہاہے اور بتا رہاہے کہ آج ہم دوسرے شہر جانے کیلئے بس ٹرمینل پر پہنچے ، وہاں سیکیورٹی چیک کی لائن لگی ہوئی تھی ، سارے لوگ لائن میں کھڑے تھے میں سب سے آگے کھڑا تھا، سب کے پاسپورٹ چیک کرنے شروع کیئے گئے ، وہ سب کو چیک کر رہے تھے ،ایرانی فوجی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں؟ میں نے جواب دیا کہ میں پاکستان سے ہوں ، فوجی نے کہا کہ یہ دوسرا لڑکا کہاں سے ہے ؟ میں نے بتایا کہ یہ بھی پاکستان سے ہی ہے ، فوجی نے ہمارے ہماری تلاشی لیئے بغیر ہی ہمیں کہا کہ آپ دونوں جا سکتے ہیں۔
نوجوان کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ آج ہم بہت خوش ہیں، یہ زندگی کی بڑی خوشی ملی ہے، اللہ کرے کہ یہ سب ایسے ہی رہے، ایرانی اتنے شکر گزار ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے کہہ دیا کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے تو یہ ہمارے لیئے اتنا ہی کافی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert