وکلا ء مشا ورت مکمل، ما ئنز اینڈ منرلز ایکٹ کو جلد عدالت میں چیلنج کر یں گے ،لشکری رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت سینئر وکلا کا مشاورتی اجلاس ، مائنزاینڈ منرلز ایکٹ کے قانونی و آئینی پہلووں کا جائزہ لیا ایکٹ کو آئندہ چند روز میں بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ،اتوار کوسینئر وکلا کا مشاورتی اجلاس سراوان ہاوس میں ہواجس میں سینئر قانون دان ریاض احمد ایڈووکیٹ ، طاہر حیدری ایڈووکیٹ ، نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے صوبائی کمیٹی کے رکن شریف ایڈووکیٹ ، عنایت اللہ شاہ ایڈووکیٹ ، نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ ، عبدالجلیل بلوچ ایڈووکیٹ ، سینئر قانون دان میاں بدرمنیر ایڈووکیٹ ، میاں نادرمنیر ایڈووکیٹ ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ، میرعبداللہ رئیسانی ایڈووکیٹ شریک ہوئے ۔اجلاس میں مائنزاینڈ منرلز ایکٹ کے قانونی و آئینی پہلووں کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایکٹ کو آئندہ چند روز میں بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ، اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں ، وکلا و تاجر تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ ایکٹ کوعدالت میں چیلنج کرنے اگئےآئیں اور اس سلسلے میں مثبت تجاویز بھی دیں ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے بلوچستان کے عوام کے میں حقوق سلب کئے گئے ہیں ، صوبے کے لوگوں کو ان کے حق ملکیت سے دستبردارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سے منظور ہونیوالا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 بلوچستان کے عوام کے حقوق پرڈاکہ ہے جس کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل غیروں کے حوالے کیے گئے ، ہم سات دہائیوں سے جدوجہد کرتے آرہے ہیں کہ صوبے کے عوام کو ان کے وسائل پر اختیار ملے لیکن اس کے برعکس وسائل کا اختیار واپس وفاق اور سرمایہ داروں کو دئے دیا گیا ہے ۔انہوں نے بلوچستان کی سیاسی جماعتیں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آکر اس قانون کو مشترکہ طور چیلنج کریں صوبے کے لوگ مل کر ہی اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے ٹریڈ یونینز ، وکلا اور تاجر تنظیموں کو دعوت دی کہ بلوچستان کے حق کیلئے میدان میں اتریں ، چیمبر آف کامرس ، مائنز اونرز ایسوسی ایشن بھی بلوچستان کے وسائل کے دفاع کے لئے آگے آئیں ۔

WhatsApp
Get Alert