پشاور ، قرنطینہ سینٹرمیں تعینات پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران جاں بحق ہوگئے ، واقعے پر فوری بعد ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے ملزم عباس کو گرفتار کر لیا تاہم پولیس کی جانب سے قتل کے محرکات سے متعلق تاحال کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کے لیے روکنے پر خیبر پختونخوا کے ممبر صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی آپے سے باہر ہوگئے ، تاشقند اور بشکیک سے آنے والی 2 مختلف پروازوں سے تاشقند میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستانی وفود اور عام مسافر اسلام آباد پہنچے تو پاکستانی حکام کو کورونا ٹیسٹوں کے لیے اسٹیٹ لاونج میں رکنے کا کہا گیا تاہم پاکستانی وفود اور مسافر لاؤنج سے نکل کر انٹرنیشنل ارائیول ہال سے باہر جانے لگے اور حکام کے ہمراہ دیگر مسافر بھی کورونا ٹیسٹ کے کاؤنٹر سے بغیر ٹیسٹ ہی گزر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ بغیر ٹیسٹ مسافروں کو جاتا دیکھ کر ہیلتھ و ویجلینس کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کو روکنا شروع کیا ، ان ہی مسافروں میں پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے ، انہیں روکے جانے پر بلاول آفریدی غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے کہا کہ ان کے ٹیسٹ وہاں آنے پر بھی ہوچکے اور ویسے بھی وہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں ، انہوں نے الزام لگایا کہ سیکریٹری و ڈی جی سمیت مختلف لوگ بغیر ٹیسٹ کرائے ایئرپورٹ سے نکل چکے ہیں جب کہ حکام نے بلاول آفریدی کو بتایا کہ 150سے زائد مسافروں میں کوئی بھی ٹیسٹ سے مبرا نہیں ہے ، وفود اور سرکاری افسران اسٹیٹ لاونج میں ٹیسٹ کروا کر گئے ہیں ، جس کے بعد ایئرپورٹ حکام نے بلال آفریدی سمیت تمام مسافروں کے ٹیسٹ لیے اور کلیئر ہونے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

Recent Posts

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

7 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

26 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

34 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

40 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

59 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

1 hour ago